برہان انٹرچینج بند

برہان انٹرچینج بند، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

ویب ڈیسک: لاہور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر برہان انٹرچینج بند کر دیا گیا ہے جس سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ موٹروے ایم ون کو برہان کے قریب بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے بندش سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، تاہم رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے جلسے کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، اجازت ملنے کے باجود اس طرح کے ہتکھنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، ان پر انہیں شرم آنی چاہئے۔
برہان انٹرچینج بند ہونے پر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ تمام رکاوٹیں دور کر کے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم