والدین کا بچوں کو انسداد پولیو

خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار ایک ایسے وقت سامنے آیا جبکہ صوبہ میں حالیہ پولیو کیس سامنے آیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم سے متعلق اعداد وشمار کے مطابق انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ اس دوران پشاور میں سب سے زیادہ 8 ہزار672 والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار ایک ایسے وقت سامنے آیا جبکہ صوبہ میں حالیہ پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی