علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر انہوں نے غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے ان کے علاوہ واثق قیوم عباسی، عامرمحمود کیانی، عمر تنویر بٹ کو غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں راجا خرم شہزاد نواز اور راجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔
عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق