مہمند میں پولیو کیس

مہمند میں پولیو کیس، ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پولیو کیس رپورٹ ہونے اور بعدازاں تصدیق کے ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل کر دیئے گئے۔
ضلع مہمند کی تحصیل صافی سے 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران بچی کو صرف 2 بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کوآرڈینیٹر کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تمام اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کی کوالٹی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ ضلع مہمند میں پولیو کیس رپورٹ ہونے اور بعدازاں تصدیق کے ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا