9مئی کے 12ملزمان گرفتار

تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے کاہنہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ پنجاب پولیس کی جانب سے کیا جانے لگا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس کو 9مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 9مئی کے 12ملزمان کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں 9مئی کے مطلوب اشتہاری ملزمان کی امد پر پاپندی عائد کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ پنجاب پولیس کی جانب سے کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے خصوصی کنٹینرز تیار، رکاوٹیں ہٹانے والی مشین ہمراہ ہوگی