تحریک انصاف جلسہ ختم

تحریک انصاف جلسہ ختم، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند، شرکاء لوٹنے لگے

ویب ڈیسک: لاہور میں پاکستان تحریک انصاف جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا، اور لاہور میں ہونے والا تحریک انصاف جلسہ ختم ہو گیا اور کارکنوں کی واپسی شروع ہو گئی۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ منتظمین کو جلسہ کے لئے مقرر کردہ اوقات پر فوری عمل کرنے کا کہا جانے لگا ہے، جلسہ ختم کرنے کا وقت 6 بجے تک تھا۔
این او سی کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ادھر لائٹس بند ہونے سے جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔ جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا۔
پی ٹی آئی جلسہ انتظامیہ کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف عوام نے جلسہ گاہ سے باہر جانے سے انکار کر دیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔
جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور پہنچے، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچا۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا، اور لاہور میں ہونے والا تحریک انصاف جلسہ ختم ہو گیا اور کارکنوں کی واپسی شروع ہو گئی۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں‌کارکنان پارٹی رہنماوں کی زیرسرپرستی جلسے میں‌شرکت کرنے کیلئے نکلے، لیکن راستے میں‌رکاوٹوں کی وجہ سے لوگ مقررہ وقت پر جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے .

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری