علی امین کے اٹک کراس کرنےکی

علی امین کے اٹک کراس کرنےکی خبر کسی نے رانا ثنا،خواجہ آصف کونہیں دی

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین کے اٹک کراس کرنےکی خبر کسی نے رانا ثنا، خواجہ آصف اور عطاتارڑ کو نہیں دی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راج کماری مریم نواز پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، اسی لئے روز روز پنجاب پولیس کے اجلاس بلاکر حکمت عملی بناتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر اگلے ہفتے میانوالی کا رخ کریگا،اس لئے جعلی حکومت تاخیری حربے ضرور استعمال کرے گی لیکن جلسے کو کسی صورت ناکام نہیں بنا سکتے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ راج کماری مریم نواز کی پوری توجہ پنجاب میں پی ٹی آئی جلسوں پر مرکوز ہے، اسی لئے ہمارے اگلے جلسوں سے قبل پنجاب پولیس کے اجلاس بلاکر حکمت عملی بناتی رہتی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ راج کماری مریم نواز پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے شدید خوف کا شکار ہے، جعلی حکومت اب کی بار میانوالی جلسے کی ناکامی کی بھی کوشش کریگی ، لیکن اسلام اباد اور لاہور کی طرح یہیاں بھی انہیں منہ کی کھانی پڑیگی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت جتنا بھی زور لگا لیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، جنون کا راستہ روکنا جعلی حکومت کی بس کی بات نہیں ۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف واضح ہے، لیکن حکومت کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع مضمون پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر یہودی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کی تعریف کی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو اس کی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وضاحت کا مطالبہ کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکا ہوگا اور پہلے ان لوگوں کو مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تعریف یہودی میڈیا نے کی ہے تو ان سے پوچھیں ، بانی وضاحت کیوں دیں، حکومت لاہور کے کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کے لیے دور دور سے مواد ڈھونڈ کر لارہی ہے۔
مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ لگتا ہے علی امین کے اٹک کراس کرنےکی خبر کسی نے رانا ثنا، خواجہ آصف اور عطاتارڑ کو نہیں دی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار