الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن جاری کرے

مخصوص نشستیں ہمارا حق، الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن جاری کرے: بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے الیکشن کمیشن فوری نوٹیفیکیشن جاری کرے ۔
پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے فیصلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے دیرینہ مطالبے کی عکاسی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا، سپریم کورٹ نے جمہوریت کو مزید مضبوط کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کمیشن کسی پارٹی کے خلاف ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھا دیا، سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں آئین کی تشریح کی۔
بیرسٹرگوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی امیدوار جسے پارٹی نامزد کرے وہ ہمیشہ پارٹی کا ہی امیدوار مانا جائے گا، ہم نے 41 میں سے 40امیدواروں کے حلف نامے جمع کروائے ہیں ۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے چوتھی بار میٹنگ کر لی لیکن نوٹیفکیشن نہیں کیا،مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

مزید پڑھیں:  18 فیصد ٹیکس لگنے سے ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے