یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پروپیگنڈا

حماس سربراہ یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا قرار

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پراپیگنڈا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔
اپنے بیان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں خیریت سے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہیں ۔
ڈاکٹرخالد قدومی نے کہا کہ یحییٰ سنوارغزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن وہ ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کی پانچ آئی پی پیز کو معاہدے ختم کرنے کی وارننگ