پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں امراض قلب کا جدیدترین طریقہ علاج متعارف

ویب ڈیسک: پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اعزاز ، امراض قلب کا بین االاقوامی جدید ترین طریقہ علاج کامیابی سے متعارف کرادیا گیا ۔
دِل کا دورہ پڑنے کے بعد دل کے بروقت علاج اور مزید نقصان سے بچانے کے لیے تھیراکس ڈیوائس کا کامیاب پروسیجرکے بعد پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جدید ترین طریقے سے علاج کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا۔
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق پی آئی سی سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن طریقے سے دل کاعلاج کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔
پی آئی سی میں 3روز میں 5کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں، جن میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔
سربراہ کارڈیالوجی اور پی آئی سی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد اللہ کے مطابق متاثرہ مریض کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس طریقہ علاج کو استعمال کیا جاتا ہے۔
سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن میں تھیراکس مشین کے ذریعے مریض کے دل کی چھوٹی شریانوں کو ہائی مقدار میں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر عابد اللہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس پی آئی سی میں ایسی ٹیم ہے جو ہر قسم کے علاج کو متعارف کرانے کی قابل ہے ، پی آئی سی بہت کم عرصے میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کے لیے باعث فخر ادرہ بن چکا ہے۔
کارڈیالوجسٹ اور آپریشن ٹیم کے رکن ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک سے دل کے کمزور ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔
اس طریقہ علاج سے امید ہے کہ دل کی صحت اور دل کے پٹھوں کی کمزوری کا خطرہ کم کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں دوبارہ جھڑپوں پر وزیراعلی کانوٹس، جرگہ انعقاد کی ہدایت