بدبخت بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر

بدبخت بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر اپنے والد کو قتل کر ڈالا

ویب ڈیسک: بھانہ ماڑی کے علاقے غیاث آباد میں گھر کے اخراجات میں ہاتھ بٹانے کی نصیحت سے تنگ آ کر بدبخت بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر اپنے والد کو قتل کر ڈالا۔
ذرائع کے مطابق مجروح اکرام گھر سے جیسے ہی باہر نکلے تو بیٹے سلمان اور اس کے دوست نے گولی مار دی، اس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن کئی گھنٹوں کے بعد ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
فائرنگ واقعہ کی وجہ یہ ہے کہ مقتول اکرام اللہ نے اپنے بیٹے سے گھر کے اخراجات میں ہاتھ بٹانے کی نصیحت کی تھی اور کئی بار اس کے ساتھ اس حوالے سے مشت و گریبان بھی ہوا تھا۔
گزشتہ روز سلمان اپنے دوست عزت خان سکنہ شاہ عالم کو ساتھ لے کر آیا تھا اور دونوں نے فائرنگ کر کے اپنے والد کو زخمی کیا، جو بعد میں ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔
یاد رہے کہ بھانہ ماڑی کے علاقے غیاث آباد میں گھر کے اخراجات میں ہاتھ بٹانے کی نصیحت سے تنگ آ کر بدبخت بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر اپنے والد کو قتل کر ڈالا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے