مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز

پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے، اس دوران جہاں دیگر معاملات زیر بحث رہے وہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز بھی پیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے وفد میں نیر حسین بخاری، شیری رحمان، نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔
پیپلز پارٹی کی قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کی گئی، اس دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز بھی پیش کی گئی، تاہم آئینی عدالت کے قیام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اس دوران طے پایا کہ آئینی ترمیم پر کوئی مسودہ مشاورت کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

مزید پڑھیں:  تربیلا غازی گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، بجلی کی سپلائی معطل