خیبر پختونخوا میں 165 ججز

خیبر پختونخوا میں 165 ججز کے تقرر و تبادلے، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں 165 ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا بھر میں 165 ججوں کی تقرری و تبادلے کر دیے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی منظوری کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں 165 ججوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق احکامات جاری کئے گئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق تبدلوں اور تقرری کے دائرے میں آنے والے ججز میں 50 ایڈیشنل سیشن ججز اور 16 سیشن ججز شامل ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 165 ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، 75 سول ججز اور 24 سینئر سول ججز کے بھی تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ