بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

سنگجانی جلسہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 8ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کی گئی تقاریر پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ جلسے میں تقاریر کرنے والے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کیے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئین کی یہ شق ناقابل ضمانت جبکہ گرفتاری کیلیے پولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ۔
وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ 4بھائیوں کا کیس،عدالت کاایس ایچ اوکوقرآن پرحلف اٹھانےکاحکم