پولیس حراست سے ملزم کے فرار

سوات :پولیس حراست سے ملزم کے فرار پر تین اہلکار معطل

ویب ڈیسک: سوات میں پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکار معطل کردیئے گئے ۔
ڈی پی او سوات نے پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار ہونے کے معاملے پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی کچہرے کے احاطے سے ملزم ہوگیا تھا ۔
ڈی پی او سوات نے نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق اہل کاروں سمیت فرار ملزم کے خلاف تھانہ سید و شریف میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوامی حقوق سلب کرنے کیلئے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان