اسمبلی اجلاس میں بجلی کی آنکھ مچولی

خیبرپختونخوا :اسمبلی اجلاس میں بجلی کی آنکھ مچولی،ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کے باعث ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت شروع ہوا۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کو متعدد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا اور آنکھ مچولی جاری رہی۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے رکن کو اندھیرے میں بات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
ادھر اسمبلی سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اسمبلی نے جنوبی وزیرستان کا نام محسود قبیلے کے نام پر رکھنے کی تجویز بھی متفقہ طور پر منظور کی ۔
اسمبلی نے اورسیز پاکستانیوں کے بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر جاری کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ