صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن

صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع، غزہ میں‌بھی بمباری

ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع ہونے کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے۔ اسرائیلی افواج اب لبنان میں تباہی پھیلانے کیلئے متحرک ہو گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی ٹینکوں اور آیٹلری سے حملے کئے گئے ہیں، اور جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا مقصود ہے۔
جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹیلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسرائیلی عہدیداران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں محدود پیمانے پر ٹارگٹڈ کاروائیاں کرے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو فوجی چھانیاں قرار دے دیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد شہید ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ غزہ کے وسطی علاقے میں ان کے گھر پر کیا گیا تھا۔
وفا العودینی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ کام کرنے والی ایک معروف انگریزی بولنے والی رپورٹر تھیں۔
وہ اپنے شوہر معیر العودینی اور دو بچوں کے ساتھ اس حملے میں جان کی بازی ہار گئیں۔
غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا دعوی کیا جانے لگا ہے، ذرائع کے مطابق لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے۔
ادھر امریکا نے بھی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھڑنے کی تصدیق کر دی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق لبنان نے اپنی فوجیں شمالی سرحد سے 5 کلومیٹر پیچھے ہٹا لی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ‘محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ چھاپے’ کے ساتھ زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ اور آئی ڈی ایف آرٹلری علاقے میں فوجی اہداف پر درست حملوں کے ساتھ زمینی افواج کی مدد کر رہے ہیں، زمینی آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ، ملاقات طے