ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 2اراکین قومی اسمبلی لاپتہ ہو گئے ہیں جو رابطے میں نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور پُرامن تھے اور ان کا کسی صوبے پر چڑھائی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین کا بیان پارٹی کےلیے زحمت نہیں، وہ آئندہ بھی پُرامن جلسوں میں شامل ہوتے رہیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پرامن طور پر لوگوں کے ساتھ آرہے تھے، لاہور میں 6 بجے پولیس سٹیج پر آئی کہ جلسہ ختم کریں وقت ختم ہوگیا، احتجاج کا وقت رکھا تھا جو ختم ہوگیا، میری علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی تھی۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ تحریک انصاف کے 2اراکین قومی اسمبلی لاپتہ ہیں جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
Load/Hide Comments