ملائشین وزیراعظم کا پاکستان آنے کافیصلہ

شہبازشریف کی دعوت پر ملائشین وزیراعظم کا پاکستان آنے کافیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی دعوت پر ملائشین وزیراعظم کا پاکستان آنے کافیصلہ کر لیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ملائشین وزیراعظم کے ہمراہ وزراء، نائب وزراء اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی ہوگا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حکام کی ملاقات میں تجارت، توانائی، زراعت، حلال صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی، ثقافتی تبادلوں اور عوامی رابطوں سمیت پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائَے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی دعوت پر ملائشین وزیراعظم کا پاکستان آنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ ایسے میں دونوں سربراہان کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور ملائشیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، یہ دورہ پاکستان اور ملائشیا کے مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم میں مستقل امن کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا