3700 سکول کھولنے کا فیصلہ

بلوچستان میں سالوں بند پڑے 3700 سکول کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بلوچستان میں سالوں بند پڑے 3700 سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق مختلف اضلاع میں اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث تقریباً 3700 سکول کئی سال سے بند ہیں۔ سب سے زیادہ 254 سکول پشین میں جبکہ 251 سکول خضدار اور 152 سکول کوئٹہ میں بند پڑے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ایجوکیشن منسٹری ان بند سکولوں کو فعال کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق 11 اکتوبر تک اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے مختلف سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیاں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
ادھر بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں سالوں بند پڑے 3700 سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ان میں سے پشین اور آواران میں بند 40 سکولوں کو کھولنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی