گوداموں سے کروڑوں کی چوری

کاٹلنگ، گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنےوالے 4 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
دوران کارروائی گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برامد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ تین لاکھ روپے، 15 بوری چاول، بڑی مقدار میں گھی اور اٹے کی بوریاں برامد کرلی گٸی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چاروں ملزمان اپس میں بھاٸی ہیں اور رات کو بازار میں چوکیداری کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ 4بھائیوں کا کیس،عدالت کاایس ایچ اوکوقرآن پرحلف اٹھانےکاحکم