آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت

آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

ویب ڈیسک: آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں ساڑھے 11 بجے ہو گی۔
آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل بنچ کرے گا۔
سینئر جج جسٹس منیب اختر نے گزشتہ روز بنچ میں شمولیت سے معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ میری معذرت کو کیس سننے سے انکار نہ سمجھا جائے۔
جسٹس منیب اختر کی معذرت کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی تھی، جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بنچ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے خط لکھا۔
یاد رہے ک ہبنچ میں نئے جج کو شامل کرنے کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس کے بعد آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔
سینئر جج جسٹس منیب اختر نے گزشتہ روز بنچ میں شمولیت سے معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ میری معذرت کو کیس سننے سے انکار نہ سمجھا جائے۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین