رواں سال کا آخری سورج گرہن

رواں سال کا آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا

ویب ڈیسک: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں یہ سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔
رپورٹس کے مطابق 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔ اس حوالے سے جہاں دیگر کئی ایک سوالات اٹھ رہے ہیں وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں لوگ سال کا آخری سورج گرہن نہیں دیکھ سکیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔
9 بج کر 51 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز ہوگا جبکہ 11 بج کر 45 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا، اس کے بعد 3 اکتوبر کی رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج: عمران خان اور علی امین کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج