مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط

مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف پیش نا کرنا افسوسناک ہے

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف پیش کرنے میں ناکامی افسوسناک ہے، انہوں نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطا بق انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد ترک صدر نے کہا کہ اگر سکیورٹی کونسل اسرائیل کو غزہ اور لبنان پر حملوں سے باز رکھنے میں ناکام ہوتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسرائیل کیخلاف طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف پیش کرنے میں ناکامی افسوسناک ہے، مسلم ممالک کو اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دباؤ بڑھانا چاہئے جس کیلئے اسرائیل کے خلاف معاشی، سفارتی اور سیاسی نوعیت کے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کا اعلان