لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ

وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ، بڑی تباہی کا امکان

ویب ڈیسک: وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا جس کے سبب بڑی تباہی کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو صورت حال سے تحریری طور آگاہ کر دیا ہے۔
لاسپور جھیل پانی سے بھر گئی ہے، جس کے باعث اس کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، دیربالا کی ضلعی انتظامیہ نے دریائے کمراٹ اور دریائے پنجکوڑہ کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس خطرے سے محفوظ رہنے کیلئے پولیس نے بھی مساجد میں اعلانات کرکے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات