ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ

پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام جوڑوں کو خاص رحمتوں سے نوازے، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، نکاح مسنونہ کو بھی مشکل کام بنا دیا گیا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج حالت یہ ہے کہ معاشی ناانصافیوں کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں، امت مسلمہ کا ایک بڑا حصہ ظلم کا شکار ہے، کشمیر، غزہ اور قبلہ اول پر ظالم قابض ہے۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں 45 ہزار مظلوم افراد شہید کردیئے گئے، 17 بچے اور13 ہزار خواتین کو شہید کردیا گیا، اس پر بھی بس نہیں کیا اور آج یمن اور لبنان میں انسانوں کا قتل عام جاری ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے راستے کی ہر رکاوٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، حسن نصراللہ شہید کردئے گئے، اسماعیل ہنیہ کو ان کے خاندان کے 47 افراد شہید کرنے کے بعد شہید کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پوری قیادت جیلوں میں ہے، ہم قبیلوں اور گروہوں میں تقسم ہیں جبکہ دشمن ہم پر حملہ اور ہیں، آج امت کا فرض بنتا ہے کہ آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج حالت یہ ہے کہ معاشی ناانصافیوں کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں، امت مسلمہ کا ایک بڑا حصہ ظلم کا شکار ہے، کشمیر، غزہ اور قبلہ اول پر ظالم قابض ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی اصلاحات کی حمایت عمران خان اور مولانا نے کی تھی، اسحاق ڈار