شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل

مسائل حل نہ ہونے پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین کا احتجاج

ویب ڈیسک: اپر دیر میں مسائل حل نہ ہونے پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین نے احتجاج کیا۔
احتجاجی واک کے بعد ملازمین نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر ملازمین نے کہا کہ انتظامیہ نے کئی بار وعدہ کیا لیکن مسائل حل نہ ہوئے۔
انہوں نے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔
احتجاج کرتے ملازمین نے کہا کہ سکیل 3 سے 16 تک ملازمین کو ترقی دی جائے، مطالبات نہ مانے گئے تو دھرنا جاری رکھیں گے۔
ماس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اعلان نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ مطالبات کے حل تک احتجاج ختم نہیں ہوگا، آج سے یونیورسٹی کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔
اپر دیر میں مسائل حل نہ ہونے پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین نے احتجاج کیا ، جس کے باعث دفاتر کا نظام معطل، دفتری امور ٹھپ رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف پیش نا کرنا افسوسناک ہے