6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

تحریک انصاف احتجاج، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: تحریک انصاف احتجاج کے پیش نطر پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
پنجاب کے جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے وہاں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ بعض ایسے علاقے بھی ہیں جہاں کنٹینرز کھڑے کردیئے گئے ہیں۔
ادھر میانوالی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند اور رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں پر مقدمہ درج اور 5 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف احتجاج کے پیش نطر پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل پیش کیا ہے جس کے تحت دفعہ 144 کو کم از کم 3 ماہ کے لیے نافذ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اِن کیمرا اجلاس طلب