قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط

آئی ایم ایف شرائط: خیبرپختونخوا حکومت نے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔
سرکاری حکام کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے معاہدے پر دستخط کے لئے مرکز سے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی ۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے ترامیم پر 5سے زیادہ سوالات اٹھائے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فنانس ڈویژن نے اٹھائے گئے سوالات پر وضاحت دی ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزارتی کمیٹی کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم ملک کے مفاد میں قومی مالیاتی معاہدے کے ساتھ پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال 390کیسز میں صرف 21 ہسپتال میں زیرعلاج