اسرائیل کی مزید مہم جوئی

اسرائیل کی مزید مہم جوئی کا اس سے بھی سخت ردعمل آئیگا، پزشکیان

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کی ہماری کوئی خواہش نہیں، لیکن اسرائیل کی مزید مہم جوئی کا اس سے بھی سخت ردعمل آئیگا۔ خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں قطعی نہیں۔
ایرانی صدر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ اور خوںریزی کا قطعی طور پر خواہاں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو اس پر ایران کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے معزز مہمان کو شہید کر کے کشیدگی کا آغاز کیا، اسرائیل خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے، اب ایران کے حملے کے بعد اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو اس پر اس سے بھی سخت ردعمل آئیگا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک اور امریکا اسرائیل کے بڑھتے جرائم کو رُکوائیں کیونکہ خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں بھی نہیں، انہوں نے ایک بار پھر وارننگ دیتے ہوئَے کہا کہ اسرائیل کی مزید مہم جوئی کا اس سے بھی سخت ردعمل آئیگا۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:  سوات کے عوام بدامنی کیخلاف سڑکوں پر آگئے،پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان