پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں

پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں جبکہ آئینی عدالت کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل چلانے کے لیے یہ دیکھنا ہوگا کہ ان کے خلاف شواہد کیا ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سزائے موت کے خلاف ہے اور صدارتی معافی کا اختیار بھی پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینی حدود سے باہر نکل کر کھیلنے والے اداروں کو واپس آئینی حدود میں آنا ہوگا۔
جب بلاول سے پوچھا گیا کہ 25 اکتوبر آئینی ترامیم کی ڈیڈ لائن ہے؟ تو جواب میں چیئرمین پی پی نے کہا 25 اکتوبر تک ترامیم ہوگئیں تو معاملہ پُرامن حل ہو جائے گا، نہیں تو حالات شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر یاد دلایا کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں البتہ آئینی عدالت کا معاملہ پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر میزائل لانچنگ کے وقت کی ویڈیو ایرانی میڈیا نے جاری کردی