ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین برطرف

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین برطرف

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین برطرف کر دیئے گئے۔ ان برطرف ملازمین میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض خان اور 2 وارڈرز شامل ہیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے ان ملازمین کی نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی افسران کو جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیل افسران کے خلاف 29 فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی۔
انکوائری میں اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹومحمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا تھا اور 4 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے 30 اگست کوملازمین کو شوکازنوٹسز جاری کرکے جواب طلبی کی تھی۔
ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اور وزارت داخلہ کی ذاتی سماعت میں بھی ملازمین پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ غیر حاضر رہے۔ رپورٹ کی روشنی میں وارڈر ناصر محمود بارک انچارج کو ملازمت سے برطرف کیا گیا اور وارڈر امیر عباس بیٹ ڈیوٹی شفٹ کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین برطرف کر دیئے گئے۔ ان برطرف ملازمین میں سابق ڈپٹی سپریٹینڈنٹ جیل محمد اکرم، اسسٹنٹ سپریٹینڈنٹ جیل ریاض خان اور 2 وارڈنز شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیل افسران کے خلاف 29 فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے 30 اگست کوملازمین کو شوکازنوٹسز جاری کرکے جواب طلبی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ، بڑی تباہی کا امکان