سونا فی تولہ 2 لاکھ 75ہزار

سونا فی تولہ 2 لاکھ 75ہزار سے تجاوز کر گیا، 10 گرام گولڈ بھی مہنگا

ویب ڈیسک: سونا فی تولہ 2 لاکھ 75ہزار سے تجاوز کر گیا، 10 گرام گولڈ بھی مہنگا ہو گیا، چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں، اس میں‌کسی قسم کا اضافہ نہٰیں‌ہوا.
سونے کی قیمت میں 4دن بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، فی تولہ 2 لاکھ75 ہزار سے تجاوز کر گیا۔
آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 4 دن بعد سونا پھر مہنگا ہوا ہے، 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں موجودہ اضافہ کے بعد جہاں فی تولہ 2 لاکھ75 ہزار سے تجاوز کر گیا، وہیں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر پہنچ گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھِ کوئ ِاضافہ نہیں کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 2653 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔سونا فی تولہ 2 لاکھ 75ہزار سے تجاوز کر گیا، 10 گرام گولڈ بھی مہنگا ہو گیا، چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں، اس میں‌کسی قسم کا اضافہ نہٰیں‌ہوا.

مزید پڑھیں:  مسائل حل نہ ہونے پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین کا احتجاج