آئینی ترمیم کی خراش تراش ہوچکی

مولانا کی مرضی سے آئینی ترمیم کی خراش تراش ہوچکی، عرفان صدیقی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا کی مرضی سے آئینی ترمیم کی خراش تراش ہوچکی، انہیں آئینی عدالتوں کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے ساتھ میری ملاقات کا ایجنڈا ترمیم سے متعلق نہیں تھا۔ مولانا کی مرضی سے آئینی ترامیم کی خراش تراش ہوچکی ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترمیم کب لائی جانی ہیں، اس کاحتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ترمیم سے متعلق آج اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، انہیں آئینی ترمیم کے بنیادی نکات پراعتراض ہے نہ ہی آئینی عدالت پر۔ اگر مولانا پی ٹی آئی کو ترامیم پر آن بورڈ لانا چاہتےہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کا بیرون ملک کا دورہ طے تھا لیکن صورتحال دیکھتے ہوئے انہوں نے دورہ ملتوی کیا، نوازشریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 21 اکتوبر تک توسیع