ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین

ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین کا واپس جانے سے انکار

ویب ڈیسک: ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا میں آئے ملازمین نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 5 سال مدت پوری ہونے کے بعد ڈیپوٹیشن ملازمین متعلقہ محکمے کو واپس ہو جاتے ہیں، لیکن یہاں مدت پوری ہو جانے کے باوجود بھی ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین واپس جانے کو تیار نہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واپس نہ جانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے، اور وفاق سے ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آنے والے تمام ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔
وفاقی محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعلامیہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ تمام کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیپوٹیشن پر ملازمین کی ایک محکمے سے دوسرے محکمے جانے کی مدت 5 سال ہوتی ہے، تاہم یہاں مدت پوری ہونے کے باوجود ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:  قوم کو نااہل گروہ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،وزیراعظم