پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس چیلنج

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج

ویب ڈیسک: پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024کو پشاور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا۔
پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چودھری اشتیاق احمد خان ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، محکمہ قانون، صدرپاکستان، وزیراعظم اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 غیرقانونی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں خالی ہونے کے باعث ایوان مکمل نہیں اس لیے وفاقی حکومت کو آئینی مسودہ پیش کرنے سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک