غزہ ملین مارچ کی حمایت

بلاول نے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کردی

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کی اور انہیں غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد زرداری ہائوس اسلام آباد پہنچ گیاجہاں وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی
ملاقات میں لیاقت بلوچ اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے، حافظ نعیم نے بلاول کو غزہ مارچ میں شرکت کی کی دعوت دی۔
ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، لبنان پر بھی حملہ کیا ہے، حکمرانوں کو غزہ کی صورتحال پر توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 7اکتوبر کو ملک بھر میں بارہ بجے احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، ساری سیاسی اختلافات کے باوجود فلسطین پر ایک ہوجائیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نظریاتی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے ہم اس مسئلے پر ایک ساتھ کھڑے ہیں، پورے پاکستان کو ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اختلافات کی وجہ سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں، پاکستان کی سیاست میں بھی یہ اچھی پیش رفت ہے
چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے امیر جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے پر پی پی جماعت اسلامی کا ساتھ دے گی، متحد ہوکر دنیا کو ایک پیغام بھیجیں کہ ہم غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف شرائط: خیبرپختونخوا حکومت نے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیئے