دفاعی منصوبوں کیلئے45ارب روپے

دفاعی منصوبوں کیلئے45ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

ویب ڈیسک: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں دفاعی منصوبوں کے لیے 45ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کیلئے رقم کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ۔
ای سی سی نے اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے تحت فی وائل قیمت 891.65 روپے سے بڑھا کر 1980روپے کر دی گئی اور اضافی قیمت امپورٹ شدہ مواد کے خرچے کو پورا کرے گی۔
ای سی سی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملازمین کے الائونس میں اضافے کا فیصلہ کیا، ملازمین کے لیے ڈیلی الانس میں 20 گنا اضافے کی منظوری سے مالی اثر 264.744 ملین روپے ہوگا۔
پاکستان میں کوپ 29 کی تیاری کے لیے 150 ملین روپے کے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے،کوپ 29 نومبر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگا جہاں پاکستان اپنے ماحولیاتی اقدامات کو عالمی سطح پر پیش کرے گا۔
اجلاس میں جنوبی ایشیائی گیمز کی میزبانی کے لیے 400 ملین روپے کی درخواست پر مزید غور کیا گیا اور مزید تفصیلات کے ساتھ دوبارہ منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیرخزانہ کی زیرصدارت دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی اور موجودہ مالی سال میں مختلف دفاعی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری، سرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا