شہروز کاشف نے نیا اعزاز اپنے

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک: نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔
براڈ بوائے کے نام سے مشہور شہروز کاشف آج صبح شیشا پنگما کی چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔
شہروزکاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کیں، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی مہم جو ہونے کا اعزاز پایا۔
شہروز کاشف کا 8 ہزار میٹرز سے بلند چوٹیاں سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا، یہ ایک شاندار شروعات تھی جو انہیں بین الاقوامی سطح پر مشہور کرگئی۔
شہروز نے 2021 میں ماؤنٹ ایورسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سر کیا، جبکہ 2022 میں کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو کی چوٹیوں پر پہنچ کر مہارت کے جوہر دکھائے۔
شہروز کاشف نے گزشتہ سال اناپورنا، داولاگیری اور چو ایو کی چوٹیوں کو سر کیا تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہروز کاشف گزشتہ برس ایک حادثے کے باعث شیشاپنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے، اگر وہ اس وقت شیشاپنگما کو سر کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن جاتے جنہوں نے تمام 14 ایٹ تھاؤزنڈر سر کیں۔
اپنی کامیابیوں کے حوالے سے شہروز کاشف نے کہا کہ یہ سب کچھ حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھا، لیکن ہمت اور محنت سے بالآخر کامیابی ملی۔
یاد رہے کہ نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، 701 مشتبہ کیسز رپورٹ