بی جے پی کو مقبوضہ جموں

بی جے پی کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بدترین شکست

ویب ڈیسک: سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود بی جے پی کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا صفایا ہو گیا۔
انتخابی نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کا انتخابی اتحاد کو اکثریت حاصل ہو گئی جس کے باعث کانگریس حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔
اس انتخابی اتحاد میں 42 نشستیں فاروق عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس کو ملیں جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو صرف 29 نشستیں ہی مل پائیں۔
بی جے پی کے حق میں نتائج بدلنے کے لیے پوری ریاستی مشینری کو تعینات کیا گیا اور محکمہ پولیس میں تقرر و تبادلے کیے گئے تھے حتیٰ کہ ہر حربہ آزمایا گیا لیکن کشمیریوں نے خصوصی حیثیت کی منسوخی مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔
سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود بی جے پی کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا صفایا ہو گیا۔ اس انتخابی اتحاد میں 42 نشستیں فاروق عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس کو ملیں جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو صرف 29 نشستیں ہی مل پائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوامیں غیرملکیوں کیلئے سپیشل سکیورٹی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ