اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی

اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کر دی

ویب ڈیسک: جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کر دی، یہ ان کی جانب سے کسی بھی طرح جنگ جاری رکھنے کا عندیہ ہے، جس کا انہوں نے اظہار کر دیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق موساد سربراہ ڈیوڈ برنیا نے امریکی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ بل برنز کو بھیجے گئے پیغام میں لبنان کے خلاف جاری جنگ روکنے کی شرائط بھی شامل کر دی تھیں۔
ذرائع کے مطابق صیہونیوں نے اب کی بار نئی پلاننگ کی ہے جس میں جنگ اور مطالبات بیک وقت اپلائی کئے جائیں گے، اس کے ساتھ ہی لبنان میں جنگ بندی کو صیہونیوں نے یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے شرط رکھی ہے کہ مستقبل میں لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھِی واضح کیا کہ اس منصوبے کا مقصد لبنان میں جنگ بندی کو غزہ میں تبادلے کے معاہدے کی تکمیل سے جوڑنا ہے، یعنی لبنان میں جنگ بندی تب ممکن ہوگی جب غزہ میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔
اس کا مقصد حماس کے رہنما یحییٰ السنوار پر ان کے اتحادیوں حزب اللہ اور ایران کے ذریعے دباؤ ڈالنا ہے۔ یہ پیغام خطے کی پیچیدگی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مختلف میدان جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم : پی ٹی آئی کا پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان