مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سپریم

مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، تین رکنی بینچ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 17 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرینگا، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کو بلوچستان بار کونسل کی طرف سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ میں عابد زبیری ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔
مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، تین رکنی بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرینگا، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے پیٹ کمنز کینگروز سکواڈ کے کپتان مقرر