لبنان اور غزہ میں صیہونی جارحیت

لبنان اور غزہ میں صیہونی جارحیت، مجموعی طور پر 84 افراد شہید

ویب ڈیسک: لبنان اور غزہ میں صیہونی جارحیت زوروں پر ہے، اس دوران مجموعی طور پر 84 افراد شہید جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے،
ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجرین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں کی جانے والی بمباری اتنی شدید تھی جس سے شدید زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں گزشتہ دو روز کے دوران اقوام متحدہ کی امن فوج یو این آئی ایف آئی ایل کو بھی نشانہ بنایا۔
ادھر لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
لبنان کرائسز رسپانس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے 57 فضائی حملوں سمیت شیلنگ بھی کی جس میں زیادہ تر حملے جنوبی لبنان میں کیے گئے۔
دوسری جانب عراق کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں ڈرون حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں گولن کی پہاڑیوں پر بھی حملے کیے گئے تاہم مسلح گروپ کی جانب سے حملوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
لبنان اور غزہ میں صیہونی جارحیت زوروں پر ہے، اس دوران مجموعی طور پر 84 افراد شہید جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے، اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں اپنی بمباری کا دائرہ بڑھاتے ہوئے جنوبی بیروت کے ساتھ وسطی بیروت کو بھی بغیر کسی رکاوٹ کے ہدف بنا لیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت نے لاشوں اور زخمیوں کی گنتی کا کام باقاعدہ انجام دینا شروع کر لیا ہےاور وسطی بیروت پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تصدیق کر کے اطلاع بھی دی ہے۔
لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسرائیل نے بمباری کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا، اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ سے بمباری میں اضافے کے بعد بیروت پر یہ تیسرا فضائی حملہ تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز راس النباء النویری کے رہائشی علاقے اسرائیلی بمباری کا نشانہ تھے، جہاں اسرائیلی فوج ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بناتی رہی۔

مزید پڑھیں:  چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے