اداکارہ نصرت آراء کو مداحوں

اداکارہ نصرت آراء کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: مشہور اداکارہ نصرت آراء کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے، بچوں کی ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں اداکارہ نصر آراء کا بل بتوڑی کے نام سے کردار کافی مشہور ہوا ، انہیں آج بھی لوگ بل بتوڑی کے نام سے جانتے ہیں۔
نصرت آراء نے اپنے فنی کیریئر میں صرف ایک ہی مشہور ڈرامہ ’’عینک والا جن‘‘ کیا جس میں ان کے کردار بِل بتوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔
نصرت آراء کراچی سے لاہور منتقل ہوئیں تاکہ کسی بڑے ڈرامے میں کام کر سکیں، لیکن ’عینک والا جن‘ کے علاوہ انہیں کوئی ڈرامہ نہ ملا، کام نہ ملنے کے باعث نصرت آراء کو شدید مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
90ء کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن‘‘ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوا، اداکارہ نصرت آراء نے بِل بتوڑی کا کردار کمال خوبصورتی سے نبھایا اور خوب شہرت سمیٹی، اور یہ ان کی اداکاری ہی تھی کہ جس کی وجہ سے بچوں کو ڈرامے کی اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہتا تھا۔
نصرت آراء پھیپھڑوں کے عارضہ کے باعث 14 اکتوبر 2017ء کو 65 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔ یوں اداکارہ نصرت آراء کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے، بچوں کی ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں اداکارہ نصر آراء کا بل بتوڑی کے نام سے کردار کافی مشہور ہوا .

مزید پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: عطا تارڑ