بھارتی باہمی ملاقات کی درخواست

اسحاق ڈار نے بھارتی باہمی ملاقات کی درخواست کا بیان مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی باہمی ملاقات کی درخواست کا بیان مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست کی ہے نہ ہی پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، جو کسی اعزاز سے کم نہیں، اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس دوران شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نہ ہی باہمی ملاقات کی درخواست ہوئی ہے اور نہ ہی پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی ہے، یہ بیان یا اس قسم کی باتیں من گھڑت ہیں۔ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جماعت ایس سی او اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال واپس لینا نا صرف ملک کے مفاد میں ہے بلکہ اس سیاسی جماعت کے مفاد میں بھی ہے۔ یاد رہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں ٹائٹل جیت لیے