داعش کا اہم دہشتگرد گرفتار

پشاور: مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا اہم دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا اہم دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا، پولیس ذرائع نے گرفتار ہونے والے دہشتگرد کے حوالے سے بتایا کہ اس نے بڑے سیاسی اجتماعات کو ٹارگٹ بنانا تھا، خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا اہم دہشتگرد گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد خاندان سمیت کرائے کے گھر میں رہائش پزیر تھا، تاہم ایک گھنٹے کے اپریشن کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، دہشت گرد کو گھر کرایہ پر دینے والے مالک مالکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی ڈیلر نے 3 ہزار روپے کمیشن کےعوض دہشتگرد کو بغیر دستاویزات کے گھر کرایہ پر دیا تھا، گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر دو اہم سہولت کار بھی دھر لئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشتگرد گرد سے تفتیش کے دوران اہم معلومات ملی ہیں، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر اور مہمند میں بارود، نقشہ جات اور اہم اہداف ملے تھے۔ گرفتار دہشتگرد سے اہم افسران کی رہائش گاہوں اور امدورفت کی تفصیلات بھی برآمد کر لی گئِیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد پولیس اور فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

مزید پڑھیں:  صوبہ میں 26ہزار پرائمری سکولوں کی احتجاجاً تالابندی کا اعلان