پی ٹی ایم کیساتھ تعلقات سے منع

خیبر پختونخوا کی جامعات اور طلبہ کو پی ٹی ایم کیساتھ تعلقات سے منع کردیا گیا

ویب ڈیسک: ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختونخوا نے تمام جامعات اور طلبہ کو کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے ساتھ تعلقات رکھنے سے منع کردیا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام جامعات اور طلبہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق اور روابط رکھنے سے منع کردیا ہے ۔
اس سلسلے میں اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں فائرنگ واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق