علی امین کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کل ڈی چوک پہنچنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کردیا ہے ۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیاریاں ہماری ہمیشہ کی طرح زبردست ہوتی ہیں، کل ڈی چوک جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیڈر سے ملاقات نہ ہونے پرپارٹی کوتشویش ہے، یہ لوگ ہمیں یہ قدم اٹھانے پرمجبورکررہے ہیں۔
صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کتے بھونکتے رہتے ہیں، قافلے چلتے رہتے ہیں،اگرہرکتے کو پتھرمارنا شروع کریں گیتو قافلے نہیں چل سکتے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کل ہونے والے ڈی چوک احتجاج سے متعلق حکمت کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں صوبے کے چاروں ریجنز سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی نمائندگان اور دیگر پارٹی قائدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں کل 15اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر عمران خان کیساتھ انکی بہن، ڈاکٹرز یا پارٹی قائدین سے ملاقات نا کرائی گئی تو کل اسلام آباد احتجاج کیلئے مارچ کیا جائے گا۔
اجلاس میں احتجاج کے لئے پارٹی قائدین اور منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی۔

مزید پڑھیں:  مردان میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع