Untitled 456

کورونا کے وار بے قابو – ملک میں ایک ہی دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار بے قابو، ملک میں ایک ہی دن میں کورونا سے ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کا شکار مزید 136 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2975 ہوگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5839 کورونا کیسز ریکارڈ،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزاد 760 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، پنجاب میں کورونا کیسز 58 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئے، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 57868 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 19107، بلوچستان میں 8437 کورونا کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں کورونا کیسز 9242، گلگت میں 1164، آزاد کشمیر میں 703 ہوگئے ، ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک ساڑھے 9 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1149 ہوگئی، سندھ میں 886، خیبر پختونخواہ میں 731 اموات ریکارڈ، بلوچستان میں 89 ، اسلام آباد میں 90 اور گلگت میں 17 اموات ریکارڈ، ملک بھر میں 809 اسپتالوں میں کورونا کے 7862 مریض زیر علاج ہے، ملک میں کورونا کے متاثرہ 58437 مریض صحتیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ