corona SOPs 604x270 1

قانون سب کیلئے ایک ہے – پشاور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف آج بھی کارروائیاں جاری

پشاور: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے مطابق قانون سب کیلئے ایک ہے، جو لوگ حکومتی احکامات نہیں مانتے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،صوبہ بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آج بھی کاروائیاں کی گئیں،

تفصیلی رپورٹ پی ایم آر یو چیف سیکرٹری آفس موصول،رپورٹ کے مطابق آج صوبے بھر میں 20ہزار441 کاروائیاں کی گئیں ہیں،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہزار 873 افراد کو وارننگز جاری کی گئیں ہیں،ایک ہزار661 یونٹس/کاروباروں پر 10لاکھ 80ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،اسی طرح حکومتی احکامات نظرانداز کرنے پر 275 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے،

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا

اسی طرح 16 روزہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں کل  تین لاکھ 49ہزار 485کاروائیاں کی گئیں ہیں، 89ہزار 131افراد/یونٹس کو وارننگز جاری کی گئیں ہیں، 49ہزار 799 یونٹس/کاروباروں پر ایک کروڑ 79لاکھ 77ہزار 442 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہےاور چھ ہزار 619 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے۔